حریم کا معنی اور نام رکھنے کا حکم
سوال
حریم نام کا مطلب بتادیں، لڑکی کے لیے؟
جواب
’’حریم‘‘ کے معنی ہیں : (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس چیز یا جگہ (2) متعلقات جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں (3) محرم کا لباس۔ (القاموس الوحید)
یہ نام رکھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201081
تاریخ11-04-2020

