بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سید کی بیوی کو زکات دینا

سوال

سید شخص جو کہ  غریب ہے، اپنے ہاتھ کی کمائی کرتا ہے اور گزارا  کر تا ہے،  اس کی بیوی جو غیر سید خاندان سے ہے اور زکاۃ کی مستحق ہے، اس عورت کو  زکاۃ دینا کیسا ہے؟

جواب

سید شخص کی غیر سید بیوی  اگر مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے زکاۃ دینا جائز ہے، اس سے زکاۃ ادا ہوجائے گی، اور زکاۃ کی رقم وصول کرنے کے بعد وہ مالک بن جائے گی، اس کے بعد اگر وہ گھریلو اخراجات میں وہ رقم صرف کرتی ہے، یا اپنے شوہر کو دیتی ہے تو شوہر کے لیے بھی اس رقم کا استعمال جائز ہوگا۔

زکاۃ کے مستحق سے مراد یہ ہے کہ اس کی ملکیت میں ضرورت و استعمال سے زائد اتنا مال یا کسی قسم کا سامان نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچتی ہو اور وہ سید بھی نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201079
تاریخ11-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں