طلاق دے دی، دے دی، دے دی
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دے دی دے دی دے دی، آیا یہ کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں، نکاح ختم ہوگیا ہے، اب رجوع کی گنجائش نہیں رہی؛ کیوں کہ مطلقہ شوہر پر حرام ہوچکی ہے، نیز تجدیدِ نکاح کی بھی گنجائش نہیں ہے۔
الفتاوى الهندية (8 / 124):
"وَ إِذَا قَالَ لِامْرَأَتِهِ أَنْتِ طَالِقٌ وَطَالِقٌ وطالق وَلَمْ يُعَلِّقْهُ بِالشَّرْطِ إنْ كَانَتْ مَدْخُولَةً طَلُقَتْ ثَلَاثًا وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ مَدْخُولَةٍ طَلُقَتْ وَاحِدَةً وَكَذَا إذَا قَالَ أَنْتِ طَالِقٌ فَطَالِقٌ فَطَالِقٌ أَوْ ثُمَّ طَالِقٌ ثُمَّ طَالِقٌ أَوْ طَالِقٌ طَالِقٌ، كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجَِ"
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

