بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اریان، ریان نام رکھنا

سوال

 میں نے اپنے بیٹے کا نام "محمد اریان"  رکھا ہے،  کیا نام صحیح ہے؟  اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

’’اریان‘‘ یہ عربی زبان کا لفظ نہیں ہے، یہ کسی یونانی مؤرخ کا نام رہا ہے،  اس کے بجائے آپ اپنے بیٹے کا ”ریّان“ (Rayyan   ) نام  رکھ سکتے ہیں۔

"ریان" را کے زبر ،یا کی تشدید اور زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی "سیراب کرنے والا "ہے، "ریان" جنت کا ایک خاص دروازہ ہے جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201071
تاریخ11-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں