وتر قیام کے ساتھ ادا کرنا
سوال
کیا تندرست آدمی کھڑے ہوکر وتر کی نماز بلا عذر پڑسکتاہے؟
جواب
تندرست آدمی کے لیے وتر کی نماز کھڑے ہوکر ادا کرنا ضروری ہے۔ البتہ نفل نماز بلا عذر بیٹھ کر ادا کرنے کی اجازت ہے، لیکن بیٹھ کر نفل ادا کرنے کی صورت میں کھڑے ہوکر ادا کرنے کے مقابلے میں ثواب آدھا ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201051
تاریخ10-04-2020

