زندہ یا مردہ کے ایصال ثواب کے لیے صلاۃ التسبیح پڑھنے کا حکم
سوال
کیا ایک شخص کسی دوسرے زندہ شخص کے لیے "صلاۃ التسبیح" پڑھ سکتا ہے؟ اور اگر پڑھ سکتا ہے تو کیا پڑھنے والا دوسرے کے لیے اس کا ثواب بخش سکتا ہے؟ اسی طرح اپنے کسی مردہ شخص کے لیے صلاۃ تسبیح پڑھ کر ایصال ثواب کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
"صلاۃ التسبیح" پڑھ کر کسی دوسرے زندہ یا مردہ مسلمان کو اس کا ثواب بخشنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201009
تاریخ10-04-2020

