بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مردوں کا چاندی کی چین پہننا اور بالوں کا باندھنا

سوال

1- مرد پر چاندی کی چین کا کیا حکم ہے؟

2- مرد کے لیے بال باندھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

1-  مرد کے لیے چاندی کی  چین پہننا جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 358):

"(ولايتحلى) الرجل (بذهب وفضة)  مطلقاً، (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة ... (ولايتختم) إلا بالفضة؛ لحصول الاستغناء بها، فيحرم (بغيرها كحجر) ... ولايزيده على مثقال".

2۔۔  مرد کے لیے اس طرح بال بنانا کہ عورتوں سے مشابہت ہوجائے جائز نہیں ہے، لہذا مردوں کے لیے عورتوں کی طرح بال باندھنا جائز نہیں ہے۔

اگر بال باندھنے سے آپ کی مراد کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال بھیجا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201005
تاریخ10-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں