بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زندہ جانوروں کو تول کر خرید وفروخت کرنا

سوال

کیا زندہ جانوروں کی خریدو فروخت تول کر جائزہے، جیسا کہ بازار  میں مرغ اور بعض جگہ قربانی کے بکروں کی خرید و فروخت ہوتی ہے؟

جواب

موجودہ دور میں بہت سی جگہوں میں یہ رواج ہے کہ  جانوروں کو  وزن کرکے فروخت کرتے ہیں،  اگر یہ خرید فروخت باہمی رضامندی سے ہو اور جانور کا گوشت وزن کرکے نقد رقم یا غیر جنس کے عوض خریدا جائے تو یہ  جائز ہے۔

 البتہ  قربانی کے لیے جانور  خریدتے ہوئے  اِس بات کا لحاظ ضروری ہے کہ  اس سے قربانی ہی مقصود ہو، گوشت کے حصول کی نیت نہ ہو۔( ماہنامہ بینات ذوا لقعدہ ۱۴۲۹ھ۔ قربانی کے مسائل کاانسائیکلوپیڈیا،  ص: 175) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201000
تاریخ09-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں