شبِ براءت میں غسل کرنا
سوال
شبِ براءت میں غسل کرنا سنّت ہے یا مستحب ہے؟ اور کب کرنا چاہیے مغرب سے پہلے یا مغرب کے بعد؟
جواب
شعبان کے مہینے کی پندرہویں رات میں جسے شبِ براءت کہتے ہیں، اس رات کو غسل کرنا مستحب ہے۔ (تعلیم الاسلام، مفتی کفایت اللہ)
باقی پندرہویں شب کی ابتدا چوں کہ مغرب کے بعد ہوتی ہے، اس لیے مغرب کے بعد ہی اس نیت سے غسل کرلینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200986
تاریخ09-04-2020

