بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈوانے والے کے پیچھے تراویح یا وتر پڑھنا

سوال

کیا ایسے حافظ کا تراویح یا وتر پڑھانا ٹھیک ہے جو داڑھی کاٹتا ہو  یا اس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہو ؟

جواب

ایک مشت داڑھی رکھنا شرعاًواجب ہے اور اس سے کم کرانا یا منڈانا ناجائز اور گناہ ہے، جو شخص داڑھی منڈاتا یا ایک مشت سے کم کراتا ہو وہ فاسق ہے اور فاسق کی امامت مکروہ ہے، اسے نماز کے لیے خود آگے نہ کیا جائے، البتہ اگر  وہ نماز پڑھالے تو کراہت کے ساتھ نماز ہوجائےگی۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار (1/ 559):
"قال: فكره لهم التقدم، ويكره الاقتداء بهم تنزيهاً، فإن أمكن الصلاة خلف غيرهم فهو أفضل، وإلا فالاقتداء أولى من الانفراد". 
 فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200912
تاریخ08-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں