بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران ممانی سے بات کرنا

سوال

میرے ماموں جان کا انتقال ہو گیا ہے،  ہم ماموں کے گھر جاتے ہیں اور ممانی سے بات ہوتی ہے، لیکن ممانی نے سر کو اچھی طرح ڈھانپا ہوتا ہے تو  کیا عدت میں ہم ممانی سے بات کر سکتے ہیں؟

جواب

ممانی نا محرم ہے، عدت  و غیر عدت میں نا محرم سے پردہ کرنا شرعاً ضروری ہے، لہذا بے پردہ ان سے بات کرنے کی اجازت نہیں، البتہ وہ با پردہ ہوں تو ضرورۃً بات کرسکتے ہیں۔ فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200903
تاریخ08-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں