مسبوق بقیہ دو رکعت کیسے پڑھے؟
سوال
اگر کوئی مسجد میں نماز ادا کرنے جائے، اور جماعت کی دورکعت نکل گئی ہوں، تو بعد میں وہ نماز کیسے ادا کرے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں امام کے سلام کے بعد مذکورہ شخص پر بقیہ دو رکعات میں سورۂ فاتحہ اور اس کے بعد کوئی سورت پڑھنا واجب ہوگا، مغرب کی نماز میں اگر دو رکعت رہ گئی ہوں تو دونوں رکعتوں میں قعدہ کرنا (یعنی تشہد میں بیٹھ کر التحیات پڑھنا) ہوگا، اور مغرب کے علاوہ نمازوں (ظہر، عصر اور عشاء) میں دو رکعت رہ جائیں تو صرف آخری رکعت میں قعدہ کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

