صلاۃ التسبیح کی جماعت
سوال
"صلاۃ التسبیح" کی جماعت میں تین لوگوں کی حد ہے، کیا ان تین کے علاوہ عورتیں کھڑی ہو سکتی ہیں؟
جواب
نفل کی جماعت میں تعداد تین سے زیادہ ہوگی تو جماعت مکروہِ تحریمی ہوگی خواہ سارے کے سارے مرد ہوں یا ان میں عورتیں بھی شامل ہوں۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200876
تاریخ08-04-2020

