بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شعبان کی پندرہویں شب میں اگربتی جلانا

سوال

کیا اگر بتی شعبان کی بڑی رات کو  کرسکتے ہیں؟

 

جواب

شعبان کی کسی بھی رات میں خاص کر اگر بتی جلانا شریعت میں ثابت نہیں ہے،  اگر بتی کا کام خوش بو  دینا ہے، اس کا کسی بھی خاص رات کو جلانے سے نہ کوئی تعلق ہے نہ کسی رات کو جلانے میں کوئی خاص ثواب ملتا ہے، لہذا اس رات ہی خاص کرکے  اگر بتی جلانا جائز نہیں ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

"مَنْ أَحْدَثَ فِيْ أَمْرِنَا هذَا مَا لَیْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ". (بخاری ومسلم). فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200874
تاریخ08-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں