نفل نماز میں جھک کر نیت کرنے کا حکم
سوال
نفل نماز میں جھک کر نیت کرنا کیسا ہے؟
جواب
فرض یا نفل کسی بھی نماز میں جھک کر نیت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ معمول کے مطابق سیدھے کھڑے رہ کر قبلہ رخ دیکھتے ہوئے نماز کی نیت کرنی چاہیے، اور تکبیر تحریمہ کہنی چاہیے، جھک کر نیت کرنا، یا تحریمہ کہنا یا قیام میں جھک کر کھڑے ہونا سنت کے خلاف ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200842
تاریخ07-04-2020

