کیا حاملہ عورت کے لیے سورۂ مریم کی تلاوت کرنا لازمی ہے؟
سوال
کیا حاملہ عورت کے لیے سورۂ مریم کی تلاوت کرنا لازمی ہے؟ قرآن و حدیث میں اس حوالے سے کوئی احکامات اور فضائل موجود ہیں تو بیان فرمادیں!
جواب
حاملہ عورت کے لیے سورۂ مریم کی تلاوت لازمی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے روزانہ سورۂ مریم کی تلاوت حفاظتِ حمل کا ایک مجرب وظیفہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200837
تاریخ07-04-2020

