بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

15 شعبان کا روزہ اکیلے رکھنے کا حکم

سوال

شبِ براءت (15 شعبان) کا اکیلے ایک ہی روزہ رکھا جاسکتا ہے یا تین روزے لازمًا رکھنے پڑیں گے؟

جواب

صرف پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا بھی مستحب ہے، اور اس کے ساتھ مزید روزہ رکھنا ضروری نہیں ہے، البتہ اگر طاقت ہو تو سنت پر عمل کرنے کی نیت سے 13، 14 اور 15 شعبان کو روزہ رکھ لینا چاہیے؛ کیوں کہ ہر اسلامی (قمری) مہینے کی ان تین تاریخوں میں روزہ رکھنا سنت (مستحب) ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200831
تاریخ07-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں