بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کورونا میں عید کا حکم

سوال

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نےعیدنماز کو منع کیا تو  کہاں کیسے پڑھیں؟

جواب

اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اللہ تعالی اس سے پہلے، بلکہ رمضان المبارک سے بھی پہلے اس وبا اور اس کے اثرات  کو ختم فرمائیں، اور اللہ تعالیٰ کی قدرت سے یہ بعید نہیں ہے، سب مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور سچی طلب دکھائیں تو  ان شاء اللہ اچھے فیصلے نازل ہوں گے۔ اور اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو اس وقت ان شاء اللہ علماءِ کرام کی جانب سے راہ نمائی آجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200826
تاریخ07-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں