سافٹ وئیرز کاپی فروخت کرنا
سوال
کیا سافٹ ویئر بیچنا جائز ہے جو ہمارا نہ ہو ؟
جواب
اگر سافٹ ویئر کمپنی کی جانب سے اس سافٹ ویئر کی کاپی کرنے کی اجازت نہ ہو اور یہ قانونی طور پر جرم ہوتو اس صورت میں سافٹ ویئر کاپی کرکے فروخت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔تاہم اگر کسی کے پاس ایسا سوفٹ ویئر ہو تو اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200793
تاریخ06-04-2020

