فریقین کی صلح کے وقت ذبح کیے گئے جانور کا حکم
سوال
فریقین کی صلح کے وقت ذبح کیے گئے دُنبے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
اگر فریقین کی صلح کے وقت طیبِ نفس کے ساتھ کوئی جانور ذبح کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، بشرطیکہ کسی پر جبر نہ کیا جائے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200791
تاریخ06-04-2020

