میاں بیوی جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں تو اس کی ترتیب
سوال
کیا ایک مرد کے پیچھے صرف بیوی کے ساتھ جماعت ہو جاتی ہے؟
جواب
اگر کوئی شخص صرف اپنی بیوی کے ساتھ فرض نماز کی جماعت کرائے تو جائز ہے، شوہر کچھ آگے کھڑا ہو، اور بیوی اس سے پیچھے کھڑی ہو، دونوں ساتھ نہ ہوں۔ نیز اقامت شوہر خود کہے۔فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200784
تاریخ06-04-2020

