اگر موبائل فون پر قرآن پاک کی تلاوت کرنی ہو تو وضو کرنا لازم ہے؟
سوال
اگر موبائل فون پر قرآن پاک کی تلاوت کرنی ہو تو وضو کرنا لازم ہے؟
جواب
بغیر وضو موبائل میں دیکھ کر قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ہے، کیوں کہ اسے چھونا ایسے ہی ہے جیسے مصحف میں لکھے قرآنی حروف اور نقوش کو چھونا، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

