بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لپ اسٹک کا حکم

سوال

 لپ اسٹک کس مواد سے تیار ہوتی ہے?

جواب

یہ ویب سائٹ شرعی مسائل کے حوالے سے راہ نمائی کے لیے مختص ہے۔ لپ اسٹک کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ اس کا تعلق  شرعی مسائل سے نہیں ہے، البتہ جن اجزاء سے وہ تیار ہو اس کے بعد اس کا استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے، یہ شرعی مسئلہ ہے.

لہذا اگر  ’’لپ اسٹک‘‘  میں کوئی حرام یا ناپاک چیز کی آمیزش نہ ہو تو استعمال کرنا جائز ہے، اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ کسی   لپ اسٹک میں حرام یا ناپاک اجزا شامل  ہیں تو  اس کا لگانا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200734
تاریخ05-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں