بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نشہ کی حالت میں بہن کے ساتھ نازیبا حرکت کرنا

سوال

ایک شخص نے نشے کی حالت اپنی بہن کے  پستان کو منہ لگایا؟

جواب

بہن کے ساتھ مذکورہ عمل کرنا ناجائز اور کبیرہ گناہ ہے، جب کہ نشہ کرنا خود بھی حرام ہے، گویا یہ گناہ در گناہ ہوا، جس پر فی الفور ندامت کے ساتھ خوب توبہ واستغفار کرنا ضروری ہے، نیز بہن کو بھی اپنے بھائی کو کسی بھی ایسی حرکت سے باز رکھنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے، ایسا کوئی بھی موقع فراہم کرنے سے وہ بھی گناہ گار ہوگی، اسے چاہیے کہ تنہائی میں اس بھائی کے ساتھ نہ رہے۔

تاہم مذکورہ شخص کی بیوی  اس پر حرام نہیں ہوگی اور نہ ہی رضاعت ثابت ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200726
تاریخ05-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں