دو آدمیوں کی جماعت میں اقامت کا حکم
سوال
دو آدمیوں کی جماعت میں اقامت کون کہے گا؟ کرونا کی وجہ سے مجبوری ہے!
جواب
دو مرد جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں تو مقتدی اقامت کہے، البتہ اگر مقتدی اقامت نہ کہہ سکتا ہو تو امام بھی کہہ سکتا ہے، اور اگر مقتدی (امام کی محرم ) عورت ہو تو مرد امام خود ہی اقامت کہے گا، عورت نہیں کہے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200715
تاریخ05-04-2020

