غیر مستحق زکوۃ کو زکوۃ دینا
سوال
کیا زکوۃ کی رقم سے کسی مقروض کا قرضہ ادا کیا جاسکتا ہے؟ مگر وہ زکوۃکا مستحق نہیں ہے۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ شخص زکوۃ کا مستحق نہیں ہے، جب کہ زکوۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جس شخص کو زکوۃ دی جائے وہ زکوۃ کا مستحق ہو ، لہذا مذکورہ مقروض شخص کو زکوۃ کی رقم دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200712
تاریخ05-04-2020

