ڈاکٹر ذاکر نائک
سوال
ڈاکٹر ذاکر نائک کیسا آدمی ہے؟ نیز اس کے عقائد بھی تحریر فرمائیے!
جواب
ڈاکٹر ذاکر نائک کو ادیان و مذاہب کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور تقابلِ ادیان کے موضوع پرمہارت بھی حاصل ہے، لہٰذا خاص طور پر اس موضوع کے حوالے سے ان کے بیانات سن سکتے ہیں، لیکن حدیث اور فقہ میں ان کی علمیت اس درجے کی نہیں، اور ضروری بھی نہیں کہ ہر شخص ہر علم میں کامل مہارت رکھتا ہو ، اس لیے دینی مسائل کے بارے میں ان کی آراء کی کسی مستند عالمِ دین سے تحقیق کی جائے اور اس کے بعد عمل کیا جائے۔ مسلکی اعتبار سے ڈاکٹر صاحب غیر مقلد ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

