اذحان نام رکھنا
سوال
’’اذحان‘‘ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’’اذحان‘‘ نام کے معنی معلوم نہ ہو سکے۔اور اَذہان ہمزہ کے زبر کے ساتھ ، ذہن کی جمع ہے ،اس کے معنی آتے ہیں سمجھنا۔
اگر لڑکے کا نام رکھنا ہے تو ان ناموں کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماء میں سے کوئی نام، اور لڑکی کا نام رکھنا ہے تو صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200633
تاریخ04-04-2020

