بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیڈ کیسے پاک ہو؟

سوال

اگر بیڈ پر پیشاب لگ جائے تو اس بیڈ کو کیسے پاک کریں؛ کیوں کہ سارے بیڈ کو دھو نا نا ممکن ہو تا ہے، اگر صرف اوپر سے اسے گیلے کپڑے سے صاف کریں گے تو وہ پاک ہو جائے گا؟

جواب

اگر پیشاب بیڈ  کے (گدے /فوم کے) اندر جذب ہوجائے  تو اس پر تین مرتبہ پانی بہانا ضروری ہے اور ہر مرتبہ  پانی بہا کر اتنی دیر چھوڑدیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے،  (لہٰذا اسے بیڈ سے اٹھاکر) تین مرتبہ ایسا کرنے سے وہ گدا پاک ہو جائے گا۔ صرف پوچا لگانےیعنی تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرا جائے تو  تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرنے سے گدا  پاک نہیں ہوتا۔ ہاں اگر پیشاب خشک ہوجائے یا اس کے اوپر پاک خشک چادر بچھا دی جائے جس سے نیچے کی تری اوپر نہ آئے تو  گدے پر لیٹنے یا بیٹھنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔

الفتاوى الهندية (1/ 42):

" وما لاينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثراً في استخراج النجاسة. وحد التجفيف: أن يخليه حتى ينقطع التقاطر، ولايشترط فيه اليبس، هكذا في التبيين. هذا إذا تشربت النجاسة كثيراً، وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلاً يطهر بالغسل ثلاثاً، هكذا في محيط السرخسي". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200589
تاریخ03-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں