بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کھانسی کی بیماری میں گدھی کا دودھ کا استعمال کرنا

سوال

گدھی کا دودھ حلال ہے یاحرام ہے؟  کھانسی  سے شفا کے لیے لوگ پیتے ہیں۔ کیاحکم ہے؟

جواب

گدھی کا دودھ پینا مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے،  جب کسی اور حلال دوائی سے علاج ممکن ہو تو اس کے استعمال کی گنجائش نہیں ہوتی، کھانسی کے علاج کے لیے اور بہت سی ادویات موجود ہیں، اس لیے  کھانسی کے علاج کے لیے گدھی کا دودھ پینا جائز نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 355):
’’وتكره ألبان الأتان للمريض وغيره، وكذلك لحومها، وكذلك التداوي بكل حرام، كذا في فتاوى قاضي خان. ... يجوز للعليل شرب الدم والبول وأكل الميتة؛ للتداوي إذا أخبره طبيب مسلم أن شفاءه فيه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه‘‘.
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200557
تاریخ03-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں