ایزی پیسہ کے ذریعہ ٹرانزیکشن کرنے پر ملنے والے کیش بیک کا حکم
سوال
ایزی پیسا کوئی ایک ٹرانزیکشن کرنے پر کیش بیک دیتی ہے،اس میں اگر اکاؤنٹ میں پیسے زیادہ ہوں گے تو زیادہ پیسے ملیں گے۔یہ کیش بیک لینا کیسا ہے؟
جواب
مذکورہ رقم قرض کے بدلہ میں ملنے والا نفع ہے جو کہ شرعاً سود ہے، لہذا یہ رقم لینا اور اس کا استعمال کرنا، دونوں ناجائز اور حرام ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک میں جامعہ کا فتوی دیکھیں :
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200552
تاریخ03-04-2020

