بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں رکھے ہوئے قرآنِ کریم کے نسخوں کو عوام کو دینا

سوال

مسجد میں رکھے ہوئے قرآنِ کریم کے نسخوں کی تعداد اگر بہت زیادہ ہوجائے تو عوام الناس کو یہ قرآن دے سکتے ہیں؟

جواب

کسی مسجد میں اگر قرآنِ پاک کے  نسخے  اتنے زیادہ جمع ہو جائیں کہ وہ تلاوت کے لیے استعمال ہی نہ ہوتے ہوں تو وہ  نسخے کسی دوسری قریبی مسجد میں دیے جاسکتے ہیں، لیکن لوگوں کو بطورِ ملک قرآنِ کریم کے یہ  نسخے دینا درست نہیں ہے ۔

کفایت المفتی میں ہے:

’’زائد قرآنِ مجیدوں کو دوسری مساجد یا مدرسوں میں پڑھنے کے  لیے دے دیا جائے؛ کیوں کہ ان کے وقف کرنے والوں کی غرض یہی ہے کہ ان قرآن مجیدوں میں تلاوت کی جائے‘‘۔  (کتاب الوقف، ج:7،  ص : 257) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200541
تاریخ03-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں