بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کو سیلاب سے بہہ جانے کی وجہ سے بھرنا

سوال

 ہمارے علاقہ کا قبرستان نشیبی جگہ میں ہے، جو سیلاب میں ہر سال ڈوب جاتا ہے۔کیا اسے بھرا جاسکتا ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ سیلاب سے ڈوب جانے کی وجہ سے  قبرستان کو مٹی سے بھرنا شرعاً جائز ہے، البتہ اس عمل کے دوران قبروں کے احترام کی حتی الامکان کوشش کی جائے، نیز قبروں کو پختہ تعمیر نہ کیا جائے۔

الفتاوى الهندية (4/ 479):

وَإِذَا خَرِبَتْ الْقُبُورُ فَلَا بَأْسَ بِتَطْيِينِهَا ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة ، وَهُوَ الْأَصَحُّ وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى ، كَذَا فِي جَوَاهِرِ الْأَخْلَاطِيِّ ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200529
تاریخ02-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں