زینی یا ذینی نام رکھنا
سوال
زینی یا ذینی نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"زینی "یا "ذینی "بے معنیٰ اور مہمل الفاظ ہیں۔ لہذا یہ دونوں نام رکھنا درست نہیں۔ انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں سے کسی نام کا انتخاب کرلیجیے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھیے۔ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں سے بھی اچھا نام منتخب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200521
تاریخ02-04-2020

