شادی کے لیے وظیفہ
سوال
نکاح کے لیے کون سا وظیفہ کروں؟
جواب
ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں:
﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾
اورصبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200518
تاریخ02-04-2020

