لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فری انٹرنیٹ کا استعمال
سوال
گزشتہ کل حکومتِ پاکستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں رہنے کے لیے پچاس جی بی مفت انٹرنیٹ کا اعلان کیا گیا ہے، کیا ان کا استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب
بصدقِ واقعہ یہ حکومت کی جانب سے عطیہ ہے، اسے جائز مقاصد میں استعمال کرسکتے ہیں، البتہ ناجائز مقاصد میں استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200484
تاریخ01-04-2020

