ہلولہ نام کے معنی
سوال
ہلولہ نام کے معنی بتا دیں۔
جواب
مذکورہ نام عربی یا اردو زبان کی کسی مستند لغت میں نہ مل سکا، البتہ کسی علاقے کی مقامی زبان (مثلًا: ازبکستان) میں عربی کے کسی لفظ (غالبًا لفظِ "ہلال") کی بگڑی ہوئی شکل معلوم ہوتا ہے، اس کی جگہ بچے کا نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر اور بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھ لیں ۔ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

