مسلمان لڑکے کا عیسائی لڑکی سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
کیا مسلم لڑکا اور عیسائی لڑکی کی شادی ہوسکتی ہے؟
جواب
عیسائی گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے نکاح کرنے کی چند صورتیں ہیں:
1۔ اگر وہ مسلمان ہوجائے تو اس سے نکاح کرنا بلاشبہ جائز ہے۔
2۔اگر وہ عیسائی (یا یہودی) مذہب کی پیروکار رہے تو اس سے نکاح کرنامکروہ ہے، کیوں کہ ان کے ساتھ بود و باش کی صورت میں اپنے یا اپنے بچوں کے دین اوران کی اسلامی روایات کو بچانا مشکل ہے۔
3۔ اگر وہ کسی آسمانی دین کی ماننے والی نہیں، بلکہ دہریہ ہے تو ان سے نکاح کرنا جائزنہیں ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 281):
'ويجوز للمسلم نكاح الكتابية الحربية والذمية حرةً كانت أو أمةً، كذا في محيط السرخسي. والأولى أن لا يفعل۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

