من تزوج من قوم فهو منهم کی تحقیق
سوال
مَن تزوَّج مِن قومٍ فھو منھم کسی حدیث کا ٹکڑا ہے یا کوئی مقولہ ہے؟ وضاحت فرمادیں۔
جواب
حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں مذکورہ الفاظ سے کوئی حدیث نہیں ملی، نہ ہی مذکورہ الفاظ سے کسی بزرگ کا مقولہ ملا، لہذا جب تک کسی درجہ میں اِس کاثبوت نہ مل جائے اُس وقت تک اِسے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200382
تاریخ31-03-2020

