دعا قنوت واجب ہے یا فرض؟
سوال
دعا قنوت واجب ہے یا فرض؟
جواب
وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اگر کوئی شخص وتر میں دعا قنوت پڑھنا بھول جائے تو اس واجب کے ترک کی وجہ سے اس پر نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔
قنوت پڑھنا فرض نہیں، البتہ مخصوص دعا « اللهم انا نستعینك ...الخ »پڑھنا افضل ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 72):
"ويجب قراءة القنوت في الوتر". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200376
تاریخ31-03-2020

