بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرحومہ کے زیور کا مستحق شوہر یا بھائی بہن؟

سوال

عورت کے انتقال کے بعد اس کا شوہر اس کے سونے کا مالک ہوگا یا اس کے بھائی بہن؟

جواب

مرحومہ کی اولاد ہو تو زیورات سمیت کل ترکہ میں سے شوہر کا چوتھائی حصہ (یعنی 25٪) ہوگا، اس میں بھائی بہنوں کا حصہ نہیں ہوگا۔ اور اگر مرحومہ کی کوئی اولاد نہیں ہو تو شوہر کا کل ترکہ میں آدھا حصہ (یعنی 50٪) حصہ ہوگا  اور مرحومہ کے والدین (اور اولاد) نہ ہونے کی صورت میں بھائی بہنوں کا حق اس طور پر ہوگا کہ ایک بھائی کا حصہ ایک بہن سے دوگنا ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200349
تاریخ31-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں