بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بہن کو صدقہ دینا

سوال

بہن کو صدقہ دینا کیسا ہے؟

جواب

بہن کو نفلی صدقات دینا بہرصورت جائز ہے، اور اگر وہ مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے صدقاتِ واجبہ (فدیہ، صدقہ فطر، کفارہ) اور زکاۃ دینا بھی جائز ہے، اس میں صلہ رحمی کا بھی ثواب ہوگا، البتہ اگر بھائی پر بہن کا نفقہ لازم ہو تو  نفقہ کی مد میں زکاۃ ادا نہ کرے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200341
تاریخ30-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں