بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد غلطی سے سورت ملانے کا حکم

سوال

اگر فرض کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورت غلطی سے شروع کر دی جائے تو کیا سجدۂ سہو لازم ہوگا؟

جواب

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں  صرف سورہ  فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا سنت نہیں ہے، البتہ اگر سورت ملادی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔ نیز تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت پڑھتے ہوئے جیسے ہی یاد آجائے  وہیں قراء ت روک کر رکوع کرلینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200337
تاریخ30-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں