بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکات سونے سے ادا کرے یا نقدی سے؟

سوال

 اگر کسی کے پاس کچھ نقد  رقم کے علاوہ کچھ سونا بھی ہو،  دونوں کو ملا کر صاحبِ  نصاب ہو اور ہرسال زکات نقد  رقم سے ادا کر رہا ہو اورسونا تو  ویسے کا ویسا پڑاہوا ہےتو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

آدمی جب  صاحبِ  نصاب ہوتا ہے تو  اسے اختیار ہوتا ہے کہ چاہے تو  سونا / چاندی کاٹ کر سونے/ چاندی کے اجزاء سے زکات ادا کرے یا اس کی قیمت لگا کر نقدی کی شکل میں اس کی زکات ادا کردے۔ بہر صورت  زکات ادا ہوجائے  گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 285):

"(وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق)".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200320
تاریخ30-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں