سحری کے بغیر نفلی روزہ رکھنا
سوال
بغیر سحری کھائے آٹھ پہر کا نفلی روزہ رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
سحری کھانا مستحب ہے، تاہم روزے کے صحیح ہونے کے لیے شرط نہیں، لہذا بغیر سحری کے بھی روزہ درست ہوجائے گا، خواہ فرض روزہ ہو یا نفلی روزہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200311
تاریخ30-03-2020

