بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ مجید پڑھنے پر اجرت

سوال

 میں طالب علم ہوں، میرا ایک ساتھی ہے وہ بھی طالب علم ہے، ایک صاحب نے میرے ساتھی سے اپنے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ مجید پڑھوایا تھا، ان صاحب نے اس کو قرآن پڑھنے کے پیسے دیے، اس نے منع  بھی کیا کہ جائز نہیں ہے،  ان صاحب نے زبر دستی دے  دیے، اور کہا کہ میں اپنی خوشی سے دے رہا ہوں،  اب ان پیسوں کا وہ کیا کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اس موقع پر رقم لینا جائز نہ ہوگا، لہذا مذکورہ طالب علم کو چاہیے کہ وہ رقم واپس کردے، اگر وہ واپس نہ لیں تو کسی بھی عنوان سے رقم ان کو دے دی جائے۔ بعد  میں کبھی  اگر مذکورہ شخص بطورِ تحفہ رقم دے تو پھر لینا درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200305
تاریخ30-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں