شرم گاہ سے شہوت کے وقت نکلتے رہنے والے پانی کا حکم
سوال
عورت کی شرم گاہ سے جو پانی نکلتا رہتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
میاں بیوی (مرد و عورت) کی شرم گاہ سے شہوت کے وقت جو پانی نکلتا ہے وہ مذی کہلاتی ہے، مذی کا حکم یہ ہے کہ مذی پیشاب کی طرح ناپاک ہوتی ہے اور مذی کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، البتہ غسل واجب نہیں ہوتا ہے۔ جسم یا کپڑوں میں جس جگہ لگے، نماز سے پہلے اسے پاک کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200250
تاریخ29-03-2020

