بچہ کی پیدائش کے کتنے عرصہ بعد ہم بستری کرنا درست ہے؟
سوال
بچہ پیدا ہونے کے کتنا عرصہ بعد ہم بستری کر سکتے ہیں? جب کہ بچہ بڑے آپریشن سے ہوا ہے؟
جواب
بچہ کی پیدائش کے بعد جب نفاس کی مدت گزر جائے، اس کے بعد ہم بستری کے لیے شریعتِ مطہرہ میں کوئی تحدید نہیں، اس کا مدار بیوی کی طبیعت اور اُس کی بشاشت پر ہو گا، جب بیوی کی طبیعت اس قابل ہوجائے کہ اس کے ساتھ ہم بستری کی جائے، اس وقت بیوی سے ہم بستری کرنا درست ہو گا، بہتر ہو گا کہ اس معاملہ میں اپنی طبیبہ سے رائے لی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

