بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نجس موبائل پر ہاتھ لگ جائے تو حکم

سوال

اگر موبائل پر کوئی ناپاکی لگ جائے اور خشک ہونے کے بعد اگر گیلا ہاتھ اس پر لگ جائے تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا ؟ نیز موبائل کو کیسے پاک کریں اس صورت میں؟

جواب

اگر موبائل پر گیلا ہاتھ لگنے کے بعد  اس نجاست کا اثر  (رنگ یا بو)  ہاتھوں  پر ظاہر ہوا ہو تو اس صورت میں ہاتھ ناپاک ہوں گے،  ورنہ نہیں۔

باقی اگر کبھی موبائل ناپاک ہوجائے تو اس کے جو حصے دھونے سے خراب  نہ ہوں ان کو دھولیاجائے اورجو خراب ہوتےہوں ان کو  تین دفعہ گیلے کپڑے سے صاف کر لیا جائے، یا پیٹرول اور مٹی کے تیل سے بایں طور صاف  کرلیا جائے کہ نجاست کا اثر زائل ہوجائے تو وہ پاک ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200241
تاریخ29-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں