جمعہ کے بعد کی سنتوں کی نیت
سوال
جمعہ سے قبل کی سنتیں ظہر کی نیت سے پڑھیں، نیز بعد کی سنتیں کس نیت سے ادا کی جائیں گی؟
جواب
جمعہ کے بعد ادا کی جانے والی سنتوں میں نمازِ جمعہ کی سنتوں کی نیت کی جائیگی۔نیز جمعہ سے پہلے کی سنتیں بھی جمعہ کی نیت سے ہی پڑھی جائیں نہ کہ ظہر کی نیت سے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200220
تاریخ28-03-2020

